banner

پیام مسجد کا تعارف سوال و جواب کے آئینے میں

سوال نمبر:1 مجلے کاپورانام ، نوعیت اور مقام اشاعت؟

 جواب: پیام مسجد ، سہ ماہی ، دینی ، ثقافتی ، ادبی ، ۔ مقام اشاعت : مسجد جعفریہ ڈھوک رتہ ۔ راولپنڈی

سوال نمبر:2 رسالے کی کوئی خاص وجہ تسمیہ یعنی اس نام سے کیوں موسوم ہے؟

 جواب: چونکہ مسجد سے نکل رہا ہے ۔

سوال نمبر:3 رسالےکے موسس/ بانی کانام اورجامع تعارف

 جواب: سید ارشاد حسین شاہ صاحب ۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی ۔ انٹیلی جینس و حالیہ بانی مسجد جعفریہ و پیام مسجد

سوال نمبر:4 رسالے کامختصرتاریخی پس منظراورمحرکات

 جواب:

پاکستان میں مساجد کا کردار انتہائی حائز اہمیت ہے ۔ لوگ مساجد کیلئے خاص احترام اور تقدس کے قائل ہیں اسلیے مسجد سے مثبت تربیتی کام کی اشد ضرورت تھی جس کے لیے پیام مسجد نے انتہائی اہم اور مثالی قدم اٹھایا ہے ۔

سوال نمبر:5 رسالےکاپہلاشمارہ /پرچہ کب نکالاگیا یعنی کب سے مسلسل اشاعت کاسفرطے کررہاہے؟

 جواب: پہلا شمارہ : جمادی الثانی 1426ھجری ۔ قمری اور الحمد للہ اب تک جاری و ساری ہے ۔

سوال نمبر:6 کیادرمیان میں کبھی کسی وجہ سےاشاعت کاسلسلہ ملتوی کرناپڑاہے؟

 جواب: نہیں ۔

سوال نمبر:7 اب تک رسالہ کے کتنے جلداورشمارے بفضل اللہ شائع ہوچکے ہیں؟

 جواب: الحمد للہ۳۸شمارے

سوال نمبر:8 رسالہ کےپبلشر کامختصرتعارف ؟

 جواب:

سید ارشاد حسین شاہ ۔

سوال نمبر:9 رسالہ جس مخصوص ادارہ کے زیراہتمام شائع ہوتا ہےاس ادارےکانام ومقام ،جامع تعارف اوراہداف ؟

 جواب:

انجمن مسجد جعفریہ ڈھوک رتہ ۔ راولپنڈی

مزید معلومات کے لیے : 0515554402

سوال نمبر:10 کیارسالہ میں اردوکے علاوہ کسی اورزبان میں مضامین  شائع ہوتے ہیں اوران کی اشاعت کے لیے علیحدہ سے کوئی سیکشن/حصہ ہے؟

 جواب: جی ہاں ! انگلش مضمون شامل ہوتا ہے ۔

سوال نمبر:11 رسالے کے مدیراعلی/چیف ایڈیٹر کانام اورجامع تعارف

 جواب:

مدیر مسئول : محمد عباس ہاشمی ۔ ولادت :۱۹۷۸ء۔ایم اے اردو۔عربی ۔ اسلامیات ۔سلطان الافاضل (وفاق المدارس الشیعہ ۔ پاکستان) ۔ ایم فل جامعۃ المصطفی (ص)العالمیہ قم ۔ مشغول پی۔ایچ۔ڈی ۔جامعۃ المصطفی (ص)العالمیہ قم۔ترتیب و تدوین: نہج البلاغہ موضوعاتی اردو۔ صحیفہ سجادیہ موضوعاتی اردو۔ و مترجم حضرت علیؑ کے فیصلے ۔ مناسک حج ۔ دروس اخلاق آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی وغیرہ و محقق : متعدد مقالات ، عربی ، فارسی اور اردو میں منجملہ دین التفسیر القمی ۔دراسۃ نقدیۃ لکتاب تفسیر المقبول۔ دین الیہود فی القرآن۔ نہج البلاغہ کی عظمت و اہمیت وغیرہ ۔

سوال نمبر:12 رسالہ کے مجلس ادارت،مجلس منتظمہ اورمجلس مشاورت کاجامع تعارف

 جواب: مدیر مسئول : محمد عباس ہاشمی ۔ ایم اے اردو۔عربی ۔ اسلامیات ۔سلطان الافاضل (وفاق المدارس الشیعہ ۔ پاکستان) ۔ ایم فل جامعۃ المصطفی (ص)العالمیہ قم ۔ مشغول پی۔ایچ۔ڈی ۔جامعۃ المصطفی (ص)العالمیہ قم۔

نائب مدیر : علامہ طاہر عباس ۔ایم فل جامعۃ المصطفی (ص)العالمیہ قم۔ استاد دانشگاہ مجازی المصطفی۔ قم

مجلس منتظمہ۔ الحاج تصور حسین ہاشمی ۔ قومی و سماجی کارکن ۔انچارج شعبہ اشاعت و ترسیل پیام مسجد (لاہور)۔آغا نذیر حسین عمرانی ۔نائب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ جامع ہائی اسکول۔ شمس آباد ۔ نمائندہ خصوصی پیام مسجد ۔ راولپنڈی۔سید انور رضوی ۔مینیجر اسٹیٹ لائف انشورنش ۔ نمائندہ خصوصی کراچی ۔ علامہ سید محمد مٹھل شاہ ۔ معلم گورنمنٹ ہائی اسکول و پرنسپل جامعہ الحجت ۔ سکھر نمائندہ خصوصی۔ مولانا اخترعباس صادقی نمائندہ خصوصی میلسی ضلع وہاڑی ۔ محمد نقی شاہ ۔ مدرسہ باقرالعلوم کوٹلہ جام بھکر۔ نمائندہ خصوصی۔ جناب عترت حسین شاہ صاحب ۔حبیب بنک انگلینڈ۔ نمائندہ خصوصی انگلینڈ ۔جناب نثار خان خٹک ۔ کینیڈا۔ادریس احمد علوی ۔ جنوبی کوریا۔۔۔۔

سوال نمبر:13 عمومارسالہ کے صفحات کتنے ہوتے ہیں؟

 جواب:۴۸

سوال نمبر:14 کیارسالہ میں باقاعدہ طورپراداریہ لکھنے کااہتمام کیاجاتاہے؟

 جواب: جی ہاں

سوال نمبر:15 رسالہ کے"مستقل سلسلے "کون کون سے ہیں؟

 جواب: مغربی تہذیب اور ہم ۔ اجتہاد کی حقیقت ۔ فقہی مسائل ۔ اسلامی خبریں ۔ مشکل کشا کی مشکلات ۔

سوال نمبر:16 رسالہ میں کس موضوع پراورکس نوعیت کے مضامین اورتحریروں کو زیادہ اہمیت ووقعت دی جاتی ہے ؟[علمی،تحقیقی،دعوتی وغیرہ]

 جواب:

علمی و تحقیقاتی ۔

سوال نمبر:17 کیارسالہ میں "تبصرہ وتعارف کتب" کے سلسلے کااہتمام کیاجاتاہے؟

 جواب: جی ہاں!

سوال نمبر:18 کیارسالہ میں "مدیرکے نام""یاکسی اورعنوان سے قارئین کے خطوط،سوالات،استفسارات وتاثرات شائع کئے جاتے ہیں؟

 جواب: جی ہاں

سوال نمبر:19 رسالہ نےاب تک کسی خاص موقع یا موضوع کی مناسبت سے جو خاص نمبر /خصوصی شمارے نکالے ہیں ان کی تفصیل؟

 جواب: محرم نمبر ، صادقین نمبر ، رحمۃ للعالمین نمبر ۔ وحدت اسلامی نمبر ۔ وغیرہ

سوال نمبر:20 کس خاص نمبر کو زیادہ پذیر ائی حاصل ہوئی اور کیوں ؟

 جواب: سیدۃ النساء العالمین نمبر ۔ اس میں بنت پیغمبر ﷺ کی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ ہے ۔

سوال نمبر:21 اب تک کون کونسےنامورعلمی،دینی وتاریخی شخصیات کے انٹرویوز ،سوانح و احوال اورتذکروں کے شائع کرنے  کااہتمام کیاگیاہے؟

 جواب:

آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی ۔ آیت اللہ العظمی شیخ عبد الکریم حائری ۔ علامہ حائری (لاہور والے)۔ سید ابن طاؤوس ۔ شیخ مفید ؒ۔ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد فاضل لنکرانی ۔ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد تقی بہجت ۔ آیت اللہ مشکینی ۔ حافظ محمد تقی خان ۔۔۔۔

سوال نمبر:22 رسالہ میں تاحال کتنے اورکس نوعیت کے "اشاریے"بنانے کااہتمام کیاگیاہے؟

 جواب:

سوال نمبر:23 رسالہ میں مضمون شائع کروانے کے لیےقلمکاروں اوراہل علم  کے لیے خصوصی ہدایات، گذارشات اور اصول وضوابط کیاہیں؟

 جواب:

تحقیقی مقالہ ہو ، ادبی خوبصورتی کا حامل ہو ۔ دینی و سماجی موضوعات سے متعلق ہو ۔ وحدت اسلامی کا خیال رکھا جائے ۔ کسی کی دل آزاری سے پرہیز ہو لیکن مسلمہ تاریخی حقیقتوں کو بے نقاب کیا جائے وغیرہ ۔

سوال نمبر:24 کیارسالہ کے شذرات اورنگارشات کی اشاعت میں حواشی وحوالہ جات ،مصادرومنابع،مآخذومراجع کااندراج کیاجاتاہے؟

 جواب: جی بالکل ۔

سوال نمبر:25 رسالہ کے سابقہ مدیران ،اعلی مدیران ،معاون مدیران اوردیگرنامورمتعلقین کے نام

 جواب:

علامہ سید رمیز الحسن موسوی (مدیر)۔ عظمت حسین سید (مدیر)۔ محمد عباس ہاشمی (مدیر)۔علامہ طاہر عباس (نائب مدیر)

سوال نمبر:26 رسالہ کے نامور لکھاریوں/اصحاب علم /قلمی معاونین (سابقہ /موجودہ )کے نام

 جواب:

ڈاکٹر محمد حسنین نادر ۔ علامہ طاہر عباس ۔ علامہ فدا حسین حلیمی ۔ علامہ تقی یزدانی ۔ علامہ ذاکر حسین طاہری ۔ علامہ سید عابد رضوی ۔ علامہ محمد عادل عابدی ۔ علامہ سید حسین حسنی نجفی ۔ علامہ بلال حسین جعفری ۔ علامہ وزیر حسین علوی ۔ جناب مظفر اقبال (انگریزی تحریر)۔ سید احمد علی نقوی ۔ سید محمد علی نقوی ۔ رجب علی مصطفوی ۔ سید عزادار حسین نقوی ۔ سید علمدار حسین نقوی ۔ اظہر عباس جعفری ۔ نوازش علی خان ۔ ارشاد حسین ۔ محمد خطیب حیدر (ہندوستان)۔محمد نقیب حیدر(ہندوستان) ۔ محترمہ خانم انعم زہرا ۔۔۔۔۔

سوال نمبر:27 ادبی ودینی صحافت کے سفر میں آپ کے رسالے کی کوئی خاص کامیابی /کارنامہ

 جواب:

ہمارے رسالے نے اسلامی وحدت کا بھرپور پرچار کیا ہے اور تکفیری ٹولے کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔

سوال نمبر:28 رسالے سے منسلک دیگرشعبہ جات  جیسے مکتبہ/کتب خانہ،دارالتصنیف وتالیف وغیرہ کامختصرتعارف

 جواب:

فی الحال نہیں ۔

سوال نمبر:29 کل قارئین کی تعداد؟

 جواب: پانچ ہزار کے لگ بھگ

سوال نمبر:30 کیا آپ نے اپنا رسالہ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ )مہیا( کیا ہے ۔اگر  جواب: ”ہاں “میں ہے تو کب سے اور کس ویب سائٹ پرuploadکیا ہے ۔

 جواب:www.islamicmagzine.com ایک سال کے لگ بھگ لیکن ابھی فنی مشکلات درپیش ہیں ۔

سوال نمبر:31 کیا رسالہ آپ کے ادارے کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا تا ہے یا اس کے لئے الگ سے کوئی خودمختارآفیشل ویب سائٹ ہے؟

 جواب: ادارے کی ویب سائیٹ زیر تکمیل ہے ۔

سوال نمبر:32 اگر رسالہ ایک سے زائد ویب سائٹس پرuploadکیاجاتا ہے تو براہ کرم ان ویب سائٹس کے لنکس بھی فراہم کیجیے۔

 جواب: فی الحال نہیں ۔

سوال نمبر:33 اگر  رسالہ یا اس کاکوئی فورم فیس بک،بلاگر،ٹوٹر یاکسی اورسوشل نیٹ ورک کے ویب سائٹ پردستیاب ہوتوان کے لنکس؟

 جواب:

فی الحال نہیں لیکن انشاء اللہ جلد مہیا ہو گا ۔

سوال نمبر:34 کیارسالہ خواہش مندقارئین کوسافٹ شکل میں بذریعہ ای میل ارسال کیاجاتاہے؟

 جواب: جی ہاں!

سوال نمبر:35 اگر آپ نے اپنا رسالہ انٹرنیٹ پر مہیا نہیں کیا تواس میں حائل مشکلات کیاہیں؟ اورکیا اس حوالے سے مستقبل قریب میں کوئی ارادہ رکھتے ہیں ؟

 جواب:

ہماری سائیٹ زیر تکمیل ہے ۔www.islamicmagzine.com

سوال نمبر:36 علوم شرقیہ واسلامیہ کی نشرواشاعت اورترویج میں آپ اپنے جریدہ کے کردارکے بارے میں کیاکہیں گے؟

 جواب:

ہمارا مجلہ الحمد للہ اسلامی علوم میں سے تاریخ اور اخلاق پر اچھا کام کر رہا ہے ۔

سوال نمبر:37 عصرحاضرمیں ادبی و دینی صحافت سے وابستہ اداروں  وافرادکے کردارکے حوالے سے آپ کے کیاتاثرات ہیں؟

ظاہری طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دینی موضوعات پر لکھنے والوں کا علمی تسلط کافی نہیں ہوتا اور پھر تعصب کی عینک بھی نہیں اتارپاتے ۔

سوال نمبر:38 ادبی ودینی صحافت سے وابستہ اداروں  وافرادکوکونسے وسائل دستیاب ہیں ا ورکن مسائل کاسامناہے؟

 جواب:

ہمارے خیال میں وسائل تو بہت کم ہیں اور مسائل کافی زیادہ ہیں منجملہ تحقیقاتی منابع کا فقدان ، مالی معاونت نہ ہونا ، انتہائی کم معاوضہ ۔۔۔۔، عوام الناس کی عدم دلچسپی ۔۔۔ ،